گورنر پنجاب کے دورہ  ڈیرہ غازی خان کی جھلکیاں (اشرف بزدارسے)

٭ گورنر پنجاب انجینئربلیغ الرحمن اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ڈیرہ غازیخان آئے اور حسن اتفاق یہ کہ غازی یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں چانسلر کی حیثیت سے بطور مہمان خصوصی شر کت کی ٭گورنر پنجاب کی آمد پر غازی یونیورسٹی کے اطراف اور پنڈ ال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے کارڈ اور شناخت کے بغیر کسی کو پنڈال میں جانے کی اجازت نہ دی گئی٭تقریب میں سٹیج کے دونوں اطراف بڑی اسکرین نصب کی گئیں تھی جہاں سے تقریب کی براہ راست کاروائی کے مناظر اور غازی یونیورسٹی کے قیام سے کانووکیشن تک کے سفر پر مشتمل ڈاکومنٹری فلم ناظرین کو پیش کی گئی ٭غازی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پنڈال کو انتہائی خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا جبکہ گرمی سے بچاؤ کے لئے اے سی (چلر بھی لگائے گئے)٭وائس چانسلر ڈاکٹرپروفیسر محمد طفیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیز اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ٭تقریب میں گورنر پنجاب نے انتہائی خوشگوار موڈ میں طلبہ و طالبات کو گولڈمیڈل تقسیم کئے ٭ گورنر پنجاب اور وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسرمحمد طفیل سمیت پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات مخصوص گاؤن اور کیپ میں ملبوس انتہائی جاذب نظر دکھائی دیئے ٭تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پرتکلف ظہرانہ سے تواضع کی گئی ٭تقریب میں جنوبی پنجاب کی دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،چیئر پرسن تعلیمی بور ڈڈاکٹر کشور ناہید رانا،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،آر پی او چوہدری محمد سلیم،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او محمد علی وسیم کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جھلکیاں

ای پیپر دی نیشن