پاکستان :کورونا کے 333 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 333نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 34 ہزار 603افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 392 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 759ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.42 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 58 ہزار 761ہو گئی جبکہ کورونا کے 85مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 105 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 14 لاکھ 99 ہزار 353 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 858 ہو گئی۔ سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔
سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 79 ہزار 778افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 111 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 8 ہزار 167 افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 570 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 19 ہزار 946 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 324 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 42 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 26 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 380 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 792افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار531افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 35 ہزار 531 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...