سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو ٹرن آراؤنڈ کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں سے ملک بچایا جائے۔
پاکستان کو TurnAround کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں سے ملک بچایا جائے، جعلی سیاسی سیٹ آپ جو بیرونی طاقتوں کی ہدایات پر بنا اس کو گھر بھیجا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں، کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک TurnAround نہیں ہونا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 28, 2022
انہوں نے کہا کہ جعلی سیاسی سیٹ آپ جو بیرونی طاقتوں کی ہدایات پر بنا اس کو گھر بھیجا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں،. کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس سے کہنا چاھتا ہوں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔
کراچی پولیس سے کہنا چاھتا ہوں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں،احتجاج بالکل جائز ہے یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں آپ بھی اسی عذاب سے گزر رہے ہیں زرداری اورمراد شاہ کے حواری اس تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتے لیکن آپ ان میں سے ہیں قانون کیخلاف احکامات نہ مانیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 28, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ احتجاج بالکل جائز ہے یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں آپ بھی اسی عذاب سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور مراد شاہ کے حواری اس تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتے. لیکن آپ ان میں سے ہیں قانون کیخلاف احکامات نہ مانیں۔