مغربی ممالک نے روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی غیرمتزلزل حمایت کے علاوہ ضروری فضائی دفاعی نظام کی فراہمی اور روس پرمزیدپابندیاں لگانے کاعزم ظاہر کیاہے۔
جرمنی میں جی سیون ممالک کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ وہ صدرولادی میرپیوٹن کی حکومت اورپڑوسی ملک بیلاروس پرپابندیوں کومزیدسخت اورپائیداربنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ سونے اورتیل کی درآمدات پرپابندی ہوگی اورجنگی جرائم کاارتکاب کرنیوالوں کے خلاف مخصوص پابندیاں عائد ہوں گی۔