علاج معالجے کی بہترین سہولتیں عام آدمی کا حق ہے جو اسے ہر صورت ملنا چاہیے:حمزہ شہباز 

Jun 28, 2022 | 14:02

ویب ڈیسک

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت  کی۔سیکرٹری صحت نے محکمے کی کارکردگی اور صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔ تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز  میں صحت کی سہولتوں کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرگرم  ہیں۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے او پی ڈیز میں ہیلتھ کیئر کی سہولتیں بہتر بنانے کا پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی ۔

حمزہ شہباز  نے کہا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو کم سے کم وقت میں بہتر بنایا جائے۔او پی ڈیز میں مریضوں کو ہر ممکن سہولتیں ملنی چاہئیں ۔ اس پروگرام پر پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے 85 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے پروگرام بھی منظوری  بھی دی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کی 85 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کے پروگرام کو 6 سے 8 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ شعبہ صحت میں جاری منصوبوں کو جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے۔میں نے ہسپتالوں کے دورے کئے ہیں۔ صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش تھے۔ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
محکمہ صحت اس ضمن میں جامع پلان مرتب کرکے عمل درآمد یقینی بنانے۔علاج معالجے کی بہترین سہولتیں عام آدمی کا حق ہے جو اسے ہر صورت ملنا چاہیے۔

ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو دور کرنے کا روڈمیپ تیار کرنے کی ہدایت

حمزہ شہباز 

حمزہ شہباز 

حمزہ شہباز 



مزیدخبریں