آئی ایم ایف کی دو قسطیں ایک ساتھ،ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل گیا:مفتاح اسمعیل

 اسلام آباد:  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کی ہے کہ  ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے، آئی ایم ایف سے ساتویں اور آٹھویں قسط ایک ساتھ ملے گی ۔ آئی ایم ایف نے دو اقساط کو ملا دیا ہے، ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً ایک ارب ڈالر کی ہے۔یعنی اب پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے دو اقساط ایک ساتھ ملیں گی۔

ای پیپر دی نیشن