پرویز الہی کا وزرات اعلی کے دوبارہ انتخاب پر کیا موقف ہے؟

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر دوبارہ انتخاب  لاہور ہائی کورٹ کے ریمارکس اور انتخاب کے امکانات بڑھنے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ اسپیکر  پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی دھڑے بازی نہیں ہے۔واضح رہے کہ  آج لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ انتخاب دوبارہ کروایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن