الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،وزیراعظم کو ڈیم کے افتتاح سے روک دیا۔

لاہور: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم  میاں محمد شہباز شریف کو پی پی 7 کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے شیڈول میں 29 جون کو کہوٹہ میں بننے والے ڈیم کا افتتاح  شامل تھا لیکن  الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملہ اٹھانے جانے اور نوٹس کے بعد وزیراعظم نے پروگرام مسنوخ کردیا  ہے۔واضح رہے کہ انتخابی قوانین کے تحت  انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا اور الیکشن شیڈول آنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کہوٹہ ڈیم راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 7 میں شامل ہے، ضمنی انتخاب کے پیش نظر وزیراعظم کسی پروگرام کا افتتاح نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن