پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے اوگرا نے گیس کی قیمت 400 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بھی 320 روپے لیٹر ہوجائے گی۔کہا اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔