لاہور(خصوصی نامہ نگار)قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں نماز عید الاضحی کا بڑا اجتماع ہوگا۔ نماز عید الاضحیٰ 15:6 بجے مذہبی سکالر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر (چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان) کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر گزشتہ 15 سالوں سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز پڑھا رہے ہیں۔