قربانی سنت ابراہیمی زندہ کرنے کیلئے اْمت مسلمہ پر فرض کی گئی ہے: ہشام الہٰی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ قربانی کا فلسفہ اپنی خواہشات نفس پر بھی چھڑی چلانے کا درس دیتا ہے۔قربانی سنت ابراہیمی علیہ السلام کو زندہ کرنے کیلئے اْمت مسلمہ پر فرض کی گئی ہے یہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سْنت ہے اللہ تعالیٰ کو انکا عمل اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک کیلئے مسلمانوں کیلئے عظیم سْنت قرار دیاہے۔ یوم عرفہ کا روزہ مسلمانوں کو رکھنا چاہئے یہ دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ ہے قربانی وہ ہے جو اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے جاتے ہیں ہم اپنی خواہشات نفس پر بھی چھڑی کو چلائیں اس سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔عیدالاضحی بے پناہ اجر و ثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قربانی اور حج شعائر اللہ میں سے ہیں ارکان اسلام کے اہم رْکن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن