لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پیرمحمد اقبال شاہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئینی اقدام ہے،جہاں دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ملزمان کا ٹرائیل ہوگا، جوبے گناہ ہیں اور کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں ، انہی چھوڑ دینا چاہیے۔ان کے ساتھ رعایت ہونی چاہیے۔البتہ جو ملوث ہیں اورفوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت آئندہ دہشت گردی کی اجازت دینے کی اجازت نہیںہونی چاہیے۔ لیکن جنہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے نہیں کیے۔ وہ فوجی علاقوں سے باہر جلاو گھیراو میں ملوث ہیں، ان کے خلاف سول عدالتوں میں مقدمات چلنے چاہیئں۔