لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میچ کے مقامات سمیت بھارت کے کسی بھی دورے کے لیے حکومتِ پاکستان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ میچ کے مقامات سمیت بھارت کے کسی بھی دورے کے لیے حکومتِ پاکستان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد دکن میں کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر 2 کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہو گا۔
آئی سی سی کو دورہ ٔبھارت کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری درکارہے: پی سی بی
Jun 28, 2023