موسیقار نعیم وزیر انٹر نیشنل سانگ کی تیاری میں مصروف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز موسیقار بخشی وزیر کے صاحبزادے نعیم وزیر آج کل نئی نسل کے لئے ایک منفرد اور میلوڈی سے بھرپور انٹرنیشنل گانا تیار کر رہے ہیں اس گانے کی شاعری اور موسیقی نعیم وزیر نے ترتیب دی ہے۔ اس گانے کے گلوکار ایک امریکن سٹوڈنٹ عمر احمد ہیں۔ جو پٹیالہ گھرانے کے استاد سلطان فتح علی خاں سے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ نعیم وزیر موسیقار کی حیثیت سے ایک فلم کا میوزک بھی دے چکے ہیں۔ اس پراجیکٹ میں میوزا رینجر پاکستان کے لیونگ لیجنڈ ایم ارشد ہیں۔ نعیم وزیر اور ایم ارشد آج کل بہت سی فلموں کے لئے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن