لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے 2 ہزار ارب روپے کا ٹیکس وصول کرکے تاریخ رقم کردی

کراچی (کامرس رپورٹر)لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے 2 ہزار ارب روپے کا ٹیکس وصول کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ایف بی آر کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی نے ٹیکس وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے  2016 میں ایک ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا ریکارڈ بنایا تھا۔ چیف کمشنر کراچی ساجد اللہ صدیقی اور ایل ٹی یو کی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر نے مبارکباد دی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق جی ایس ٹی،انکم ٹیکس اور ٹیکس ریٹ بڑھنے سے ٹیکس وصولی بڑھی تاہم ٹیکس نیٹ وسیع کرنے میں ایف بی آر کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں۔

ای پیپر دی نیشن