کنزیومر پروٹیکشن کونسل صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے:محمود بھٹی

لاہور(کامرس رپورٹر )کنزیومر پروٹیکشن کونسل صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں بہت سے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ڈائریکٹر محمود احمد بھٹی نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ محمود احمد بھٹی نے کہا کہ اگر صارفین کو کسی پروڈکٹ سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ مدد کے لیے کنزیومرپروٹیکشن کونسل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے دائرہ کار سے باہر ہیںجن میں عدالتی فیصلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود کے باوجود کنزیومر پروٹیکشن کونسل اپنے مشن کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور اس نے اپنی خدمات کو وقت دینے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھکر، لیہ، منڈی بہاؤالدین، اور ملتان میں چار غیر فعال کونسلوں کو فعال کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کونسل نے کنزیومر کال سینٹرز قائم کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...