کراچی(نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 31 بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر مرکزی قیادت نے میئر کراچی کے انتخابات میں غیر حاضر رہنے والے 31 ارکان کو پارٹی سے نکالا جبکہ انتخاب میں 32 ارکان نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا پہلے مرحلے میں 11 پھر 6 اس کے بعد 7 اور گزشتہ روز دوبارہ 7 چیئرمینز کو پارٹی سے نکالا ۔