اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی حکومت نے داسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کیلئے داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ٹاسک فورس لیڈ ایجنسی ہوگی جس میں فوج، پنجاب رینجرز، جی بی اسکائوٹس، پولیس اور لیویز سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔ ٹاسک فورس کے تحت واپڈا سیکیورٹی فورس اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس مجموعی طور پر منصوبے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرے گی ا ور مکمل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔ دیا پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی، چائنیز اور دوسرے غیرملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے۔ خیال رہے کہ ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے درخواست کی تھی۔