بیروزگاری کی شرح 6.5فیصد، پاکستان دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آگیا

Jun 28, 2023

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ساڑھے 6فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے  بے روزگاری  کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں  جس کے مطابق  پاکستان 6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔ نائیجیریا میں بے روز گاری کی شرح 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بیروزگاری کی شرح 29.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق عراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد افراد بے روز گار ہیں۔ برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں 3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ علاوہ ازیں چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔  بنگلہ دیش کو 4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34واں نمبر ملا جبکہ قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ہے۔

مزیدخبریں