وفاقی کابینہ: چین کیساتھ تجارت بڑھانے، گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت4پروٹوکولز کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے  سرکولیشن  کے زر یعے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت چین کے ساتھ 4پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے متعلق پروٹوکولز بھی اس میں شامل ہیں ،پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت،حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔ پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن