بینظیر انکم سپورٹ پروگرام : جولائی میں سوشل پروٹیکشن اکائونٹس متعارف کرائے جائیں گے

Jun 28, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام   آئندہ ماہ جولائی میں   پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کے لئے  نئے سوشل پروٹیکشن اکاؤنٹس متعارف کرائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پورگرام کے تحت نقد امداد کی تقسیم کا سلسلہ  جاری ہے اور  گذشتہ روز تک  4.13ملین  افراد میں کل37 ارب 17کروڑ 30لاکھ روپے تقسیم کر دیئے گئے ، جو کل بینی فشریز کے50  فی صد ہیں، گزشتہ روز  صرف تین گھنٹوں  میں 4 لاکھ  8ہزار 972افراد  تک امداد پہنچا دی گئی ، اور یہ سلسلہ شام  چھ بجے تک جاری رہا۔ ڈائریکٹر جنرل کیش  ٹرانسفر نے کہا کہ  رقم کی منتقلی کا سلسلہ   آج بدھ کو  ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے  جاری رہے گا ، اور عید اور بنکس کی چھٹیوں کے بعد 4 جولائی سے دوبارہ شروع  ہو  جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں تبدیلیوں سمیت چیلنجز کا سامنا ہے؛ شدید گرمی سے لے کر کچھ علاقوں میں شدید بارش  ہوئی، مقامی انتظامیہ اور بی آئی ایس پی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ادائیگی کا نظام رہا ہے، جو ایک بینک اور صوبوں میں  اس کے  نامزد ایجنٹس کے ذریعے کام کرتا ہے ، اکتوبر 2019 میں ایچ بی ایل کے کے ساتھ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور بینک الفلاح  کے ساتھ کے پی، اے جے کے اور جی بی کے لیے معاہدات ہوئے تھے ،انہوں نے کہا کہ اب تک  37 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 160 پی او ایس ایجنٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔ بی آئی ایس پی کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے خلاف  بھی کارروائی   کی گئی ،جبکہ بنکس کو بھی کنٹریکٹ کے تحت نوٹس دیئے گئے ۔ریٹیل سائٹس پر ایجنٹوں کی طرف سے کٹوتیوں کی بہت سی شکایات ہیں۔    سیکرٹری  بی  آئی ایس پی عامر  علی احمد  نے کہا  چیلنج یہ ہے کہ دھوکہ دہی  کی صلاحیت کو کم سے  کم کرنا ہے ، اس لئے بہتری کی غرض سے  دہائیوں پرانے سسٹم اور  پی او ایس  ایجنٹ سینٹرک کنٹریکٹس کو  مستفید  ہونے  والوں کے لئے  سوشل پروٹیکشن  اکاونٹس میں تبدیل  کیا جا رہا ہے نیا پائلٹ منصوبہ   مستفید  ہونے والوں  کے لیے سروس کو مزید باوقار بنائے گا، اور ساتھ  بینی  فشری کی رقم کی خورد برد  کی روک تھام  بھی ہو گی  چیئرپرسن اور وفاقی وزیر  اس بات کی خواہا ں ہیں کہ ادائیگی کا ماڈ ل پروگرام   پی او ایس ایجنٹس  کی بجائے  پروگرام سے فائدہ   اٹھانے والوں پر مرکوز  ہو  ، اب ہم  ایسے مرحلے  پر ہیں  کہ  پائلٹ کو  جولائی 2023 کے پہلے ہفتے میں  باقائدہ  شروع کر دیا جائے گا ،اس کی آزمائش چند ہفتے قبل کر لی گئی تھی  یہ نظام بینی فشری کو ایک طرح سے آزادی  دے گا  تاکہ ان کے ساتھ باقاعدہ بینک  کے صارف کے طور پر برتائو ہو  اوروہ  ریٹیل ایجنٹس اور کیمپ سائٹس  جانے پر مجبور نہ  ہوں،اس نئے نظام کے تحت بینی فشری اپنی مرضی کے بینک کا انتخاب کر سکیں گے ،ابتدائی طور پر وہ  5  بینکوں سے اپنی پسند کے بینک  کا انتخاب کریں ،اکتوبر ،نومبر میں جب کنٹریکٹس کی معیاد ختم ہو جائے گی  تو بینکو ں کی فہرست کو بھی  وسعت دی جائے گی  انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے ماڈل  میں اس بہتری سے   بینی فشری کو  آزادی، شفافیت اور انتخاب کی آزادی ملے گی ۔

مزیدخبریں