اسلام آبا(خبرنگار)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل نے کمیٹی کی 46 میٹنگزکی کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جبکہ اب تک کمیٹی کے57اجلاس منعقد ہو چکے ہیں12اکتوبر 2022سے اس کمیٹی نے کام شروع کیا تمام وفاقی اداروں کے متاثرہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے لاکھوں کی تعداد میں کمیٹی ہدایات جاری کر چکی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔