گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عید الاضحی کی آمد پر ٹوکو ں چھریوں کی قیمتوں میں پچھلے سال کی نسبت سو سے ڈیڑھ سو روپے تک قیمتوں میں اضافہ ،عید الاضحی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیںجبکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ایک روز رہ جانے کے نتیجے میں بازاروں میں چھریاں ٹوکے اور دوسری اشیاء کی خرید وفروخت کا کاروبار بھی چمک اُٹھاہے بازار میں دکانوں پر گاہکوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تاہم چھریاں اور ٹوکے وغیرہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ دکاندار منیر مغل کا کہنا ہے کہ جو بگدا پچھلے سال بازار سے 9سوکا ملتا تھا اب وہ ہی13سوروپے کا مل رہا ہے جبکہ اس کو 15سوروپے میں فروخت کر رہے ہیں بڑی چھری 200،250 ،تا 450روپے تک بک رہی ہے کمانی والی چھری کی قیمت6سو روپے ہے سب سے چھوٹی چھری 150روپے کی ہے چھریاں لگانے والی وٹی جو پچھلے سال2سو روپے کی تھی اب 350 کی ہے اس کا کہنا ہے کہ مال ہی مہنگے داموں مل رہا ہے اس لیے ہمیں بھی مہنگی بیچنی پرٹی ہیں ۔