باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک

Jun 28, 2023 | 18:48

ویب ڈیسک

راولپنڈی: باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔پاک فوج کی فائرنگ سے تین دہشتگرد واصل جہنم ہوئے، جن میں ایک کمانڈر شفیع بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں