اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس کے تفتیشی نظام میں جدت لانے کیلئے اہم اقدام

Jun 28, 2023 | 19:05

ویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل پولیس کے مکمل تفتیشی نظام کی تنظیم نوکردی گئی اور بیورو آف انویسٹی گیشن قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس افسر اکبر ناصر نے تفتیشی نظام میں جدت لانے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے مکمل تفتیشی نظام کی تنظیم نوکردی۔ترجمان کیپیٹل پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس بیورو آف انویسٹی گیشن قائم کردیا گیا ہے ، مقدمات کی بر وقت اور معیاری تفتیش کرنا اولین ترجیح ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیورو آف انویسٹی گیشن میں مختلف اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ بھی قائم کیے ہیں، تفتیشی بیورو کے قیام کامعیاری ضابطہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے، تفتیشی بیوروکے قیام کا مقصد تفتیشی نظام کوبروقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے۔

اسلام آبادپولیس کے ترجمان نے کہا کہ فوجداری مقدمات کی بہتر تفتیش جرائم کی بیخ کنی. جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کردار ادا کرتی ہے. معیاری ضابطہ کار میں تفتیش کے تمام پہلوؤں کو دائرہ کار میں رکھا گیا ہے، معیاری ضابطہ کار میں افسران واہلکاروں کی سزا و جزا کا بھی تعین کیا گیا۔

مزیدخبریں