تیل کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لانے کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے تیل کے اپنے کنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے حکومت کی ڈالرز کی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔ملک میں سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم کے اوپر سے انا کا بھوت اترے گا اور ان میں متانت آئے گی تو سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن