لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقی بائولر اینرک نورکیا ورلڈ کپ میں 100 ڈاٹ بالز کروانے والے پہلے بائولر بن گئے۔ نورکیا ورلڈ کپ 2024 میں اب تک 102 ڈاٹ بالز کروا چکے ہیں۔ نورکیا نے 8 میچز میں 186 گیندیں کروائیں جن پر صرف 7 چھکے اور 11 چوکے لگے۔ جنوبی افریقہ کے ہی مارکوجانسن نے اس ایڈیشن میں 96 ڈاٹ بالز کروائیں۔