لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈکپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کوہراکر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم 11.5اوور میں 56رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا، عظمت اللہ عمرزئی 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، ابراہیم زادران 2، گلبدین نائب 9، ننگیالیا کھروٹے 2، کریم جنت اور راشد خان 8،8 جبکہ نوین الحق 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3،3 کاگیسو ربادا اور اینرک نورکیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔، جنوبی افریقہ نے ہدف 8.5اوور زمیں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ ڈی کاک 5رنز بناکرآئوٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 29اور کپتان ایڈن مارکرم نے 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ مارکو جانسن کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔بھارت انگلینڈ کو دوسرے سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے 7وکٹوں پر 171رنز بنائے ۔ روہت شر ما 57اور سوریا کما یادیو 47رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کرس جارڈن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جوا ب میں انگلینڈ کی ٹیم16.4اوورز میں 103رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ہیری بروک 25اور کپتان جوز بٹلر 23رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو تین تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے ۔ ایونٹ کا فائنل کل برج ٹائون میں کھیلا جائیگا۔