لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے شکست پر آئی سی سی پر برہم ہو گئے۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ یہ وہ پچ نہیں تھی جس پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہونا چاہیے تھا، سیمی فائنل میں ایک منصفانہ مقابلہ ہونا چاہیے تھا، میںیہ بھی نہیں کہہ رہا کہ پچ میں سپن اور حرکت نہ ہو۔