لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ‘ بوائز اینڈ گرلز کے کوارٹر فائنل کھیلے گئے۔ انڈر 13مقابلوں میں ملایشیا کے عفت زلفی اور جولیس تان سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ پاکستان کے سہیل عدنان اور اور حذیفہ شاہد نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 15مقابلوں میں پاکستان کے عبداللہ زمان‘ نعمان خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ملائیشیا کے محمد رازق اور بھارت کے شیون اگروال بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔انڈر 17مقابلوں میں عبداللہ نواز اور اذان علی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ملایشیا کے الطمس اقہر اور نخل سوار بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے ۔انڈر 19مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ خان‘ محمد احمد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ملائیشیا کے ہیرتھ دانیال اور کوریا کے جوے یونگ نے بھی فائنل فور میں جگہ بنالی ۔ گرلز انڈر 13 میں بھارت کی ادیہ بدھیا اور گوشیکہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ملائیشیا کی مئی سارہ محمد ہانگ کانگ کی چیو ہوئی بھی فائنل فور میں شامل ہو گئیں ۔ گرلزانڈر 15کیٹیگری میں ملائیشیا کی ہیلن تان یک روئی جان اور اوی ون من سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ہانگ کانگ کی ہن چلوئہ نے ہموطن یو دیوا کو ہرا کی کامیابی حاصل کی ۔انڈر 17مقابلوں میں ہانگ کانگ کی اینا وانگ تانگ ہیلن نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ملائیشیا کی ڈویس لی اور وٹنے ازابل بھی سیمی فائنل پہنچ گئیں ۔ گرلز انڈر 19مین ملائیشیا کی تانسوا اوتھرہن کا مقابلہ ہانگ کانگ کی لیونگ کا سے ہوگا ۔جاپان کی اجارہ مدوریکذ کامقابلہ ملائیشیا کی گوہ زی سے ہو گا۔ سیمی فائنل کل جبکہ فائنل اتوار کے روز کھیلے جائینگے ۔