فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نواں پنڈ میں پیسوں کے لین دین کے جھگڑے پر نوجوان سرفراز احمد نے فائرنگ کر کے اپنی سگی چھوٹی بہن کو ہلاک کر دیا ۔ اصغر بھٹی کے بیٹے سرفراز احمد کا اپنی بہن ثمینہ بی بی کیساتھ پیسوں کے لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا‘ دونوں میں گھر کے اندر جھگڑا ہو گیا ‘سرفراز احمد نے پسٹل سے فائرنگ کر کے بہن25سالہ ثمینہ بی بی کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد نواز کی رپورٹ پرسرفرازاحمد کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔