خیبرپی کے ، بلوچستان کے عوام ،پوری قوم نے فوجی آپریشن مسترد کردیا :لیاقت بلوچ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خیبرپی کے اور بلوچستان کے عوام سمیت پوری قوم نے ازسرِنو فوجی آپریشن کو مسترد کردیا ہے۔ ماضی کے تلخ تجربات کی وجہ سے عوام کے تحفظات بالکل درست ہیں۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے بٹ خیلہ مالاکنڈ میں سابق ایم این اے سید بختیار معانی کی بھتیجی اور صوبائی فوڈ سیکرٹری ظریف اللہ معانی کی بیٹی کے ٹریفک حادثہ میں انتقال پر تعزیت کی۔ زخمی ہونیوالی دوسری بچی اور ظریف اللہ معانی کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ایبٹ آباد میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر منتظمِ اعلی محمد افضل اور جماعت اسلامی خیبرپی کے کے نائب امیر عبید الرحمن عباسی اور ضلعی عہدیداران موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو ادوار میں فوجی آپریشن ہوئے پھر 2007 کے بعد سے اب تک کم و بیش 19 فوجی آپریشنز ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...