لاہور(خبرنگار) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹس کی ماحولیاتی اور سماجی مانیٹرنگ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے شرکا میں متعلقہ منصوبوں کے کنسلٹنٹ، کنٹریکٹرز اور 16پارٹنر سٹیز کی میونسپل کمیٹیز کا سٹاف شامل تھا۔عمران الحق، سینئر انوائرنمنٹ سپیشلسٹ ورلڈ بنک،محمود تمنا، جی ایم آئی ڈی،رضوانہ انجم، سینئر پروگرام آفیسر،اور تہمینہ کرن، پروگرام آفیسر نے ماحولیاتی اور سماجی مانیٹرنگ پرشرکا کو اہم معلومات دیں۔ سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔