لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و استاذ الحدیث صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن،ناظم شعبہ نشر واشاعت و تعلقات عامہ مولانا حافظ اسعد عبید، ناظم تعلیمات و استاذ الحدیث پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا مفتی محمدزکریا اور مولانا مفتی احمد علی سمیت دیگر علمائے کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعدانہوں نے اپنی تعلیمی اور دیگر دینی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔