جنرل ہسپتال :ایمرجنسی ،آوٹ ڈور میں 5 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ،مفت ادویات مہیا

Jun 28, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایاکہ گزشتہ روز ایمرجنسی اور آوٹ ڈور میں 5 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہوا۔ آوٹ ڈور میں بھی مر یضوں کو حکومتی پالیسی کے تحت مفت ادویات مہیا کی گئی۔ انہوں نے کہا پرنسپل پروفیسر الفریدظفر کی قیادت میں سینئر ڑاکٹرز ایل جی ایچ آنے والے ہر مریض کے علاج کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میںادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں