امریکہ کی پاکستان  کے بارے میں قراردار ، پاکستان شٹ اپ کال دے:خالد مسعود سندھو 

لاہور (نیوز رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستانی انتخابات کو مشکوک قرار دینے کی قراردار ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔ حکومت اور وزارت خارجہ امریکہ کو شٹ اپ کال دے اور امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ پاکستان میں اس قرارداد کا خیر مقدم کرنیوالی سیاسی جماعتوں کا طرز عمل انتہائی افسوس ناک ہے۔ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ملکی معاملات میں کسی غیر ملک کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستانی انتخابات کی شفافیت یا دھاندلی ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ اس میں کسی غیر ملک کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس قرارداد کا خیر مقدم کرنیوالی سیاسی جماعتیں اپنی وفاداری پاکستان کے ساتھ رکھیں۔ محض سیاسی مخالفت کیلئے یہ اقدام درست نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا رد عمل ناکافی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...