لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدرابراہیم مراد نے پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے ایمرجنسی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو آئی ٹی ایکسپورٹس سے 20 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہدف ایک ملین سافٹ ویئر انجینئرز اور آئی ٹی فری لانسرز کی تربیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں باہمی تعاون سے آئی ٹی ایکسپورٹس کو بڑھا سکتی ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر ضلع میں ایک آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی جائے۔ بی ایس کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، آئی ٹی، اوراے آئی جیسے مضامین میں 100 طلباء کے سیکشن کو ڈبل شفٹوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے سے اس مقصد کے حصول میں مدد ملے گی۔
آئی ٹی ایکسپورٹ ایمرجنسی کا نفاذوقت کی اہم ضرورت بن گیا :ابراہیم مراد
Jun 28, 2024