منڈی فیض آباد(نامہ نگار)ڈی پی ا و ننکانہ صاعد عزیز نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں تاجروں سول سوسائٹی ،تاجروں ،میڈیا اور وکلا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مجرم کتنے ہی بااثر ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں کرا سکتے بلکہ پولیس افسر خوف خدا کو سامنے رکھ کر مقدمات کی تفتیش کریں اس موقع پر کئی افراد نے اپنی درخواستیں دیں جس پر ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی ایس پی سلیم حیدر شاہ اور ایس ایچ او سیف اللہ بھی موجود تھے۔