ننکانہ صاحب+ موڑکھنڈا(نامہ نگاران) ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر موڑکھنڈا میں ناقص کارکردگی پر سیکرٹری ہیلتھ کا بڑا ایکشن، انچارج سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ناقص کارکردگی پر ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر موڑکھنڈا کے انچارج ڈاکٹر علی گل سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیامعطل ہونے والوں میں ٹیوب ویل آپریٹر فیصل منیر، ڈسپنسر افضل ، عمران یاسین بھی شامل ہیںمعطل ہونے والے ڈاکٹراور تین اہلکاروں کو سیکرٹری ہیلتھ دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔