پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف ایکشن 15 گاڑیوں کے سلنڈر اتار کر گیس  ضائع کر دی گئی‘ 5 افراد پر مقدمات

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد جعفر چوہدری کی زیر نگرانی موٹروہیکل ایگزامینر محمد کاشف کا غیر قانونی طور پر لگائے گئے گیس سلنڈر والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف بھرپور ایکشن،15 گاڑیوں کے سلنڈر اتار کر گیس کو ضائع کر دیا اور سلنڈر قبضے میں لیکر 5 افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد جعفر چوہدری کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر نصب گیس سلنڈرز‘بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمنٹ والی گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن