شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ عدم برداشت نے سماجی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے تعلیمات نبوی ؐ سے دوری اور اسلامی احکامات سے روح گردانی کے باعث عدم برداشت کا رحجان پیدا ہواہے انہوں نے کہاکہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہر مسلمان عقیدہ توحید اور ختم نبوت ؐ سے اپنا تعلق مضبوط کرے قرآن و حدیث کو اپنی زندگی میں مشعل راہ بنا لے اور انہی مضبوط بنیادوں پر معاشی سیاسی ڈھانچہ تشکیل پائے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ حضور ؐ کی تعلیمات کو اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ سمجھے کیونکہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبے انفرادی اور اجتماعی معاملات میں مکمل رہنمائی کرتی ہے ۔