حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جس کی شمار کبھی پنجاب کے مثالی ہسپتالوںمیں ہوتا تھااور تمام تر ادویات ہسپتال سے ہی ملتی تھیں لیکن اب گذشتہ کئی برس سے اس ہسپتال میںنہ صرف گھٹیااور غیر معیاری ادویات اور انجکشن کی خریداری کرکے غریب عوام کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہاہے بلکہ ان ادویات کے استعمال کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آرہے ہیں ۔گذشتہ روز گائنی وارڈ میں جب خواتین مریضوںکا ایک انجکشن لگایا گیا تو اس سے گائنی وارڈ میں موجود متعدد خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔ جس پر ڈاکٹروں اور عملہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ ہسپتال کی انتظامیہ اس انجکشن کی وضاحت میں آئیں بائیں اور شائیں سے کام لیتی رہی۔ ایم ایس ڈاکٹر مقصود مان کا کہنا تھا جس انجکشن سے گائنی وارڈ میں موجود مریضوں کی حالت غیر ہوئی اسے لیبارٹری میں بھجوایا جارہاہے تاکہ معلوم کیا جاسکے۔