گوجرانوالہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کامنافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 16جون سے اب تک 25ہزار 7سو 15چھاپہ مار کاروائیاں، 41لاکھ 14ہزار 5سو روپے کے جرمانے عائد، 20مقدمات کا اندراج،66افراد گرفتار اور40کاروباری مراکز سیل،20جون سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق نان و روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے211خلاف ورزیوں پر اب تک 15لاکھ 16ہزار 5سوسے زائد کے جرمانے عائد،37افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن