حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں شہری کو بوگس چیک دیکر 33لاکھ روپے ہتھیانے پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کے رہائشی اعجاز احمد ولد محمد اسلم ارائیں نے سید محمد عثمان حیدر سکنہ جگانوالہ روڈ کے 33لاکھ روپے دینے تھے۔جب سید عثمان شاہ نے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو ملزم اعجاز احمد نے اسے 33لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش نہ ہوا اور بوگس نکلا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے اعجاز احمد کو گرفتارکرلیا۔