حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شاہد پرویز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراماسنٹر کے ملازمین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میںآ گ بجھانے کی ٹریننگ دی ،جبکہ وہاں پر نصب آگ بجھانے اور دیگر سیفٹی آلات کا مکمل آڈٹ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سند س ارشاد کی ہدایت پر ہسپتال میںتعینات ملازمین کو آگ بجھانے او رکسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو بروقت امداد فراہم کرنے کے حوالہ سے دو روزہ ٹریننگ دی ۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آگ بجھانے والے آلات ہر لحاظ سے فنکشنل ہونے چاہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی حالات میں آگ بجھانے اور دیگر صور تحال پر قابو پایا جا سکے ۔