ملک میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں کھل رہی ہیں:معظم رئوف 

Jun 28, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر ٹکٹ ہولڈر پی پی 60 معظم رئوف مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت سنگین عوامی مسائل سے نبرد آزما ہے ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں کھل رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سر توڑ محنت اور کوششوں کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آچکا ہے۔ آنے والے سالوں میں پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط ملک ہوگا ملکی معیشت میں بہتری کے ثمرات فوری طور پر عوام کو منتقل کیے جائیں گے۔ اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کو سابقہ پی ٹی آئی دور میں پیدا کردہ سنگین مسائل کا سامنا ہے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنا اور اس کی کڑی شرائط کو پورا کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا گیا ہے پاکستان کے دوست ممالک سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں