گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے گوجرانوالہ ریجن کی 20تحصیلوں کے 120منتخب سرکاری سکولوں میں میاواکی جنگل اگانے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے، طلبہ کو سرسبز و شاداب ماحول کی فراہمی اور درختوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ریجن کی20تحصیلوں کے 120سرکاری سکولوں میں 5مرلے رقبے میں میاواکی جنگل اگانے کیلئے سکولوں کا انتخاب کرلیا ہے، ہر تحصیل میں 3گرلز اور 3بوائز سکولوں کو منتخب کیا گیا ہے ان سکولوں میں ساتویں کلاس کے طلبہ و طالبات پودے لگائیں گے اور دیکھ بھال کریں گے ہر منتخب سکول میں 30اقسام کے مقامی پھلدار اور سایہ دار 500سے زائد پودے لگائیں جائیں گے جبکہ ان سکولوں میں کچن گارڈن بھی بنایا جائے گا جس میں مختلف اقسام کی سبزیاں اگائی جائیں گی۔