گیپکو ٹرانسمیشن لائن کے قریب غیر قانونی تعمیرات والوں کو نوٹس جاری 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گیپکو ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن گیپکو اور AE(T)ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن نمبر2گیپکوکی طرف سے ان صارفین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جنہوں نے گیپکو کی برقی ترسیلی 132KV/66KVٹرانسمیشن لائن کے نیچے، قریب غیر قانونی تعمیرات کی ہیں انہیں بذریعہ نوٹس آگاہ کیا گیا ہے کہ جب آندھی یا تیز ہوا آتی ہے تو یہ لائن انکی بلڈنگ کے ساتھ ٹکرانے یا ٹوٹ کر گرنے کا سبب بن سکتی ہے جو کہ انتہائی خطرناک اور غیر قانونی ہیںاور لائن کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔لہذا آپ کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے ۔ غیر قانونی تعمیرات  فوری گرا دیں تاکہ جانی یا مالی نقصان سے بچ سکیں بصورت دیگر آپ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی  ۔

ای پیپر دی نیشن