رنجیت سنگھ برسی، سکھ یاتریوں کی کرتارپور اور ایمن آباد میں رسومات کی ادائیگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کی تقریبات کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور سے لاہور پہنچ گئے۔ یاتریوں نے گور دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام گور دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں کل 29جون  ہفتہ کو  ہو گی، جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، ممبران، بورڈ افسران، سیاسی، مذہبی و اقلیتی رہنمائوں سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن