راہوالی: گھریلو تنازع پر بیوی اور سالے کو قتل کر دیا 

گوجرانوالہ+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھر کی چھت پر سوئے ہوئے  سالے اور بیوی کو سروں میں گولیاں مار کر قتل جبکہ تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق راہوالی کے علاقہ جمیل پورہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد گھر کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران  ملزم معظم  نے سروں میں گولیاں مار کر اپنے سالے  35سالہ ولایت اور بیوی مسرت بی بی کو قتل جبکہ دیگر رشتہ داروں  80سالہ حنیفاں بی بی، 30سالہ ثمینہ اور سات سالہ حرم کو شدید زخمی کر دیا۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم معظم نے گھریلو تنازعہ پر بیوی اور سالے کو قتل جبکہ 03 افراد کو زخمی کیا جس کی تلاش جاری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...